Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 9:یقینِ کامل کی برکتیں
2 - 30
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَامُ  عَلٰی  سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
یقینِ کامل کی برکتیں
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رسالہ(۳۲ صفحات) مکمل پڑھ لیجیے
  اِنْ شَآءَ  اللہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
نبیوں کے سلطان ،رحمتِ عالمیان،سرورِ ذیشان صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں پھر اُس میں نہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کا ذِکر کرتے ہیں اور نہ ہی اُس کے نبی(صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) پر دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں قیامت کے دن وہ مجلس اِن کے لیے باعثِ حسرت ہوگی۔(اللہ عَزَّوَجَلَّ)چاہے تو اِن کو عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔)1 (
پڑھتا رہوں کثرت سے دُرُود اُن پہ سَدا مَیں
اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث ورضا دے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	 صَلَّی  اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…تِرمِذی، ج۵،ص۲۴۷، حدیث۳۳۹۱